فیض آباد دھرنا: تحریکِ لبیک پاکستان کے ساتھ حکومتی مذاکرات ’کامیاب‘، دھرنا جلد ختم کرنے پر اتفاق

 


 

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی کے سنگم پر واقعے فیض آباد چوک پر دھرنا دینے والی مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک کے ساتھ حکومتی مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور جماعت کے رہنما جلد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گےادھر تحریکِ لبیک سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری پیغامات میں کارکنوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف جماعت کے امیر خادم رضوی کے اعلان کا انتظار کیا جائےاتوار کی شب سے جاری دھرنے کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائےحکومت کی طرف سے پیر کی شام وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے تحریکِ لبیک کی قیادت سے مذاکرات کیے ترجمان وزارت مذہبی امور عمران صدیقی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وزیر مذہبی امور کو مذاکرات کا ٹاسک خود وزیر اعظم عمران خان نے دیا تھا جبکہ مذاکرات میں وزیر داخلہ بریگیڈیئر سید اعجاز شاہ، وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر، سیکریٹری داخلہ اور کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی بھی شامل تھے۔ترجمان کے مطابق ان مذاکرات میں طے پانے والی شرائط کا اعلان تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی خود کریں گے اس سے قبل پیر کی شام نجی ٹی وی چینل سما کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنی ہی حکومت کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ ان مظاہرین سے بات چیت کرے اور انتظامیہ اور پولیس اس معاملے کا پر امن حل نکالے انھوں نے کہا کہ ’اِن لوگوں سے بات چیت کی جائے اور بات چیت ہی بالآخر مسائل کا حل ہے، طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے تحریکِ لبیک پاکستان نے اتوار کو فرانس میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف راولپنڈی میں لیاقت باغ سے فیض آباد تک ’ناموسِ رسالتِ ریلی‘ نکالی تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ یہ ریلی اتوار کو رات گئے فیض آباد پل پر پہنچی جہ اں اس کے شرکا نے دھرنا دے دیا۔ یہ وہی مقام ہے جہاں اس جماعت نے 2017 میں بھی دھرنا دیا تھا اور حکومت سے ایک معاہدے کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تھا۔ اتوار کی صبح سے وقفے وقفے سے ان مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا فیض آباد میں ان مظاہرین کی تعداد میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب پولیس نے ان پر پیر کو شیلنگ کی اس وقت پولیس نے راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے متعدد راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا ہوا ہے جبکہ دو دن سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی ہے۔ مذاکرات کی کامیابی کی خبریں چلنے کے فوراً بعد ہی موبائل سروس بحال کر دی گئی

 

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کو فراہم کردیے، عمران خان

12نومبر کو صدر ٹرمپ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے تھ

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ، وزیر تعلیم پنجاب نے اپنا موقف بتا دیا

MINEPI.COM PI NETWORK (JOIN AND FREE EARN) NEW CURRENCY LIKE BITCOIN IN FUTURE

Breaking news of Osama raid to Pakistan was easier than thought, says Obama