یونائیٹڈ موٹرز، سستی ترین800سی سی گاڑی جلد لانچ کریگی

 

 


یونائیٹڈ موٹرز رواں سال کے آخر میں پاکستان کی سب سے سستی 800 سی سی براوو اور ہیچ بیک 1000 سی سی چیری کیو کیو لائونچ کرے گی۔یہ گاڑیاں سوزوکی کی 660 سی سی آلٹو، 1000 سی سی ویگن-آر اور 1000 سی سی کے کے آئی اے پیکانٹو کا مقابلہ کریں گی۔کمپنی پاکستان میں گاڑی کو اپنے گرین فیلڈ حیثیت کے تحت تیار کررہی ہےحکومت کی جانب سے آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی(اے ڈی پی 2016-2021)پالیسی جاری کی گئی تھی۔حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور آٹو سیکٹر میں مسابقت بڑھانے میں مدد کیلئے پالیسی کا آغاز کیا، جس پر 3 جاپانی کمپنیوں کا قبضہ رہا ہے۔حکومتی پالیسی کے تحت یونائیٹڈ موٹرز سمیت ایک درجن کے قریب کمپنیوں کو گرین فیلڈ کا درجہ حاصل ہوا، جس میں کیا اور ہنڈائی شامل ہیں چیری کیو کیو گاڑی چین بنا رہا ہے، جو تقریبا ایک دہائی قبل قراقرم موٹرز نے لانچ کی تھی، تاہم اس کی پیداوار رک گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ کار دسمبر میں باضابطہ طور پر لائونچ کی جائے گی۔گاڑیوں کی ورکشاپ چلانے والے شکیب خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس گاڑی میں بہت خصوصیات تھیں تاہم کار کا سب سے بڑا مسئلہ حصوں کی عدم دستیابی تھا۔شکیب خان نے بتایا کہ چیری کیو کیو کا ڈیزائن انگلینڈ کی مشہور کار شیورلیٹ جوائے جیسی تھی، دونوں گاڑیوں کے بیرونی حصے ایک دوسرے میں استعمال ہوسکتے تھے، تاہم انجن کے پرزے مختلف تھے، جن کو چیری کیو کیو کے مالکان کو تلاش کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑتی تھی۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس بار کمپنی یقینی بنائے گی کہ گاڑی خریدنے کے بعد لوگوں کو اس کے پرزے مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہوں گے

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کو فراہم کردیے، عمران خان

12نومبر کو صدر ٹرمپ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے تھ

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ، وزیر تعلیم پنجاب نے اپنا موقف بتا دیا

MINEPI.COM PI NETWORK (JOIN AND FREE EARN) NEW CURRENCY LIKE BITCOIN IN FUTURE

Breaking news of Osama raid to Pakistan was easier than thought, says Obama